Showing posts with label usama ch. Show all posts
Showing posts with label usama ch. Show all posts

Sunday, 20 May 2018

UsamaCH
Knowledge World is the channel eho shares knowledgw of everywhere to you
CEO is #UsamaCH

Sunday, 24 September 2017

NEWS UPDATES SUNDAY 24-9-2017

NEWS UPDATES SUNDAY 24-9-2017 

CEO of U.TV and Founder of MUZ hello to the futture! Muhammad Usama Zahoor Meeting at Lahore,Pakistan.


In This Meeting  Were present all Stuff men's at Meeting Hall,This meeting was haled with Mr.Kashif ( Incharge of Media and News Coverage ) .
Points of Talking (Vip points)
"Our Media group U.TV Start Live streeming Very soon may be in next month"
"We would Start a Student Speeches Programs Live on our channel"
"Soon We Would Create a Online Payment Website that people could use this for incracing there money power"

(This is a part of live broadcast from U.TV news channel and 4uTV)

Friday, 22 September 2017

News Of the Day 22/9/2017

سابق صدر آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف اگر اتنے بہادر ہیں تو واپس پاکستان آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں ۔
کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مشرف کی کمر میں اتنی ہی تکلیف ہے تو پھر ڈسکو کیسے کر رہے ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف ہم عدالت میں گئےتو انہیں الزامات یاد آگئے،اسحاق ڈار زخمی پاکستان چھوڑ گئے، ان کو نہ حکومت کرنی آتی ہے نہ یہ حکومت سنبھال سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مرتضی ٰبھٹو کے قتل کے وقت بھی مجھ پر اور بی بی پر الزام لگایا گیا تھا،پاکستان سانحات سےبھرا پڑا ہے، وہ اتنا بہادر ہے تو یہاں آجائے، عدالتوں میں پیش ہو جائے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف زخمی پاکستان کو چھوڑ گئے ہیں ، ان کونہ حکومت کرنی آتی ہے نہ یہ حکومت سنبھال سکتے ہیں،نہ ان کومعاشی ترقی کی سوچ ہے نہ سمجھ ہے، سڑک بنا لینے سے تو کچھ نہیں ہوتا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کہیں گے کہ ان کے نکالے جانے سے معیشت ناکام ہورہی ہے ،ہمارے دور میں بھی گیلانی کو نکالا گیا لیکن کوئی معاشی مشکل نہیں آئی تھی،خیبر پختونخوا میں ترقی نظر نہیں آتی۔
سابق صدر نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری تنہا اکثریت نہیں، متحدہ کی حمایت حاصل ہے،آج متحدہ سینیٹ میں نہیں تھی، این اے120 کا نتیجہ کوئی پیرا میٹر نہیں ہے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے دنیا میں کوئی لابنگ نہیں کی ،انہوں نے پاکستان کا کیس جان بوجھ کر کمزور کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھارتی لابی سے ملے ہوئےہیں، یہ بھارت کے زور پر معاشی ترقی چاہتےہیں، ہم چین کے زور پر معاشی ترقی چاہتےہیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں حکمراں جماعت نے ایک ماہ میں اربوں روپے خرچ کیے جبکہ وہاں تحریک انصاف نے بھی کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ چار سال سے حکومت نے دنیا میں کوئی لابنگ نہیں کی، انہوں نے پاکستان کا عالمی سطح پر کیس کمزور کیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم پرویز مشرف کے الزامات کی مذمت بھی کرتےہیں اور تردید بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف ہم عدالت میں گئےتو انہیں یاد آگیا،ان کی الزام تراشی گھٹیا قسم کی الزام تراشی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھٹو خاندان کے نام اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔
پرویز مشرف نے اپنے پیغام میں آصف علی زرداری کو بے نظیر بھٹو اور ان کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Latest Postes